ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی جمع رقوم پر غلط اعداد و شمار بتارہی ہے حکومت:کانگریس

سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی جمع رقوم پر غلط اعداد و شمار بتارہی ہے حکومت:کانگریس

Thu, 26 Jul 2018 12:24:19    S.O. News Service

نئی دہلی۔25جولائی (یو این آئی) کانگریس نے آج الزام لگایا کہ کالے دھن کے بارے میں حکومت وہی اعداد و شمار کو پیش کرتی ہے جو اس کو مناسب لگتا ہے اور سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی جمع رقم میں34فیصد کی کمی آنے سے متعلق اعداد و شمار بھی اسی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ کانگریس کے ترجمان راجیو گوڑا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی جمع رقوم کے کم ہونے کے بارے میں حکومت جن اعداد و شمار کا حوالہ دے رہی ہے وہ غلط ہے ۔ یہ اعداد و شمار سوئس بینک کے نہیں ہیں۔

بینک جو اعداد و شمار دے رہا ہے حکومت اس کو چھپا رہی ہے اور اس کی جگہ ڈیٹا پیش کررہی ہے جو اس کو مناسب لگتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی جمع رقوم34فیصد کم ہونے سے متعلق اعداد و شمار سوئس بینک کے نہیں ہیں بلکہ بی آئی ایس نامی ایک تنظیم کے ہیں۔ اس ادارے کے رکن دنیا کے بہت سے ممالک کے ریزرو بینک ہیں۔ ادارے کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ سوئس بینک میں ہندوستانیوں کی جمع رقم میں کمی آئی ہے ۔

سوئس بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس کے یہاں ہندوستانیوں کی جمع رقم50فیصد بڑھی ہے ۔ درست اعداد و شمار سوئس بینک کے ہیں۔ بی آئی ایس جو اعداد و شمار تیار کرتی ہے اس کے لئے اس کا اپنا ڈیٹا بیس ہے جس کی وجہ سے جمع رقم کی شرح کم نکلتی ہے ۔ ترجمان نے کالا دھن واپس لانے میں حکومت کے ناکام رہنے پر اس کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتصادی جرائم کے مفرور ملزمان کو روک نہیں پا رہی ہے ۔ حکومت مسلسل قانون بنا رہی ہے لیکن اقتصادی مفرور ملزمان کو نہ واپس لا پا رہی ہے اور نہ ہی ان کو روکنے کے قابل ہو رہی ہے 


Share: